وینزویلا سے اعلیٰ معیار کا30سے 50 ملین بیرل تیل امریکا لایا جائے گا: ٹرمپ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل اعلیٰ معیار کا تیل امریکا منتقل کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ یہ تیل امریکا میں مارکیٹ قیمت پر فروخت کیا جائے گا اور اس کی آمدنی کو وہ خود کنٹرول کریں گے اور اسے امریکی اور وینزویلا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے پر کام شروع کریں اور تیل کو امریکی بندرگاہوں پر پہنچایا جائے۔
Let's see how much actually gets produced https://t.co/H5V8y7Dau0
— nolesfan2011 (@nolesfan2011) January 7, 2026
امریکی صدر کے پیغام سے قبل غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وینزویلا سے تیل امریکا برآمد کرنے کے لیے امریکا اور وینزویلا کے حکام میں بات چیت ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق وینزویلا سے خام تیل امریکا میں ریفائنریز کو برآمد کیا جائے گا۔
امریکا نے دسمبر کے وسط سے وینزویلا کے تیل درآمدات کو روک رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری ، 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی
توقع ہےکہ امریکی تیل کمپنیوں کے سربراہ وینزویلا میں سرمایہ کاری پر گفتگو کےلیے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس اور وینزویلا کے حکام نے نئی پیش رفت پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے ملٹری آپشن پر بھی غور کیا گیا۔
ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا نیشنل سیکیورٹی ترجیح ہے۔
سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ اپنے موجودہ دور حکومت میں گرین لینڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ اور ان کے مشیر مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔
امریکی آپشنز میں ڈنمارک سے یہ علاقہ خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات شامل ہیں۔
نیٹو کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، تاہم لیڈرز کے اعتراضات کے باوجود صدر ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے بےچین ہیں۔