ہزار روپے کا جعلی نوٹ پہنچاننے کا آسان طریقہ، سٹیٹ بینک نے ویڈیو جاری کر دی

Jan 07, 2024 | 22:10:PM
ہزار روپے کا جعلی نوٹ پہنچاننے کا آسان طریقہ، سٹیٹ بینک نے ویڈیو جاری کر دی
کیپشن: ہزار کا نوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ کو پہنچاننے کا آسان طریقہ بتاتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ زیر گردش ہونے کی خبروں کے بعد اسٹیٹ بینک نے عوام کی آگاہی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری کردی ، جس میں 1 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ کو پہنچانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو 1 ہزار روپے کے نوٹ کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 1 ہزار روپے کے نوٹ کو پہنچاننا بہت آسان ہے، یہ نوٹ مخصوص کاغذ سے بنایا گیا ہے، جسے چھونے پر منفرد احساس ہوتا ہے۔واٹر مارک کے حوالے سے بتایا کہ نوٹ کے سامنے کی جانب قائد اعظم کی تصویر کا واٹر مارک دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر کے نیچے بھی ایک ہزار روپے کا واٹر مارک درج ہے۔حفاظتی دھاگہ آر پار دیکھنے پر عمودی نظر آتا ہے ، اس پٹی پر نوٹ کی مالیت بھی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ آر پار نظر آنے والے ہندسے متعلق بتایا کہ اوپر کی جانب نوٹ کی مالیت ٹکڑوں میں نظر آتی ہے اور روشنی میں دیکھنے سے پوری مالیت واضح ہوتی ہے۔

ویڈیو کے مطابق ایک ہزار کے نوٹ پر سامنے کی جانب دائیں جانب رنگ بدلتا جھنڈا بھی ہے اور قائد اعظم کی تصویر کے دائیں جانب ایک ہزار کا ہندسہ پوشیدہ ہے جبکہ مخصوص چھپائی کے تحت قائد اعظم کی شیروانی کے دائیں جانب ایک ہزار کا ہندسہ بھی ہے۔اسٹیٹ بینک کا بتانا تھا کہ الٹرا وائیلٹ روشنی سے گزارنے پر حفاظتی دھاگے میں پیلی اور فیروزی رنگ کی پٹی نظر آتی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا بتایا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔قادر بحش کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سالوں میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے مختلف بینکوں سے 35 ہزار جعلی کرنسی نوٹ جمع کرائے ان جعلی نوٹوں میں 60 سے 70 فیصد نوٹ 1 ہزار روپے کے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے کسی بھی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کی شکایت مرکزی بینک کو نہیں کی گئی، کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پر کرنسی نوٹ مالیٹ کا 100 فیصد جرمانہ کیا جائے گا، بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاڑی؛ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے کاغذات نامزدگی منظور