نذیر جٹ فیملی کے کاغذات منظور، عبدالمجید نیازی نااہل قرار

Jan 07, 2024 | 19:20:PM
نذیر جٹ فیملی کے کاغذات منظور، عبدالمجید نیازی نااہل قرار
کیپشن: عدالت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن ٹریبونل ملتان نے پی ٹی آئی کی نذیر جٹ فیملی کے تمام کاغذات نامزدگی منظور کرلئے جبکہ لیہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالمجید نیازی کی اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن کےلئے نا اہل قراردیدیا.
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ ملتان بینچ میں آج چھٹی کے روز بھی الیکشن ٹریبونل کام کرتا رہا،اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس علی ضیاباجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی۔الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کی نذیر جٹ فیملی کے تمام کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ،نذیر احمد جٹ کے این اے156 ،157اور پی پی229سے کاغذات منظورہوئے،عائشہ نذیر جٹ کے کاغذات این اے156اور پی پی229سے منظورہوئے،ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ کے کاغذات این اے156، 157اور پی229سے منظورہوئے، نذیر احمد جٹ کے بیٹے عمر نذیر جٹ کے کاغذات این اے157 پی پی230سے پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں، آر او نے نذیر جٹ اور انکی بیٹیوں کے کاغذات تجویز تائید کندہ حاضر نہ ہونے پر مسترد کئے تھے۔
دوسری جانب پی پی 236 وہاڑی سے آصف حسین پیرزادہ کی اپیل منظور کر لی گئی،وہاڑی سے آصف حسین پیرزادہ کو الیکشن کےلئے اہل قرار دے دیا گیا،پی پی 231 وہاڑی سے تیمور سکندر کی اپیل بھی خارج کردی گئی،اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تیمور سکندر کو نا اہل قرار دےدیا،لیہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالمجید نیازی کی اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن کےلئے نا اہل قرار دیدیاگیا، عبدالمجید نیازی کی اہلیہ عنبر مجید نیازی کی اپیل کل تک ملتوی کردی گئی۔
ادھر وہاڑی سے سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ کے کاغذات نامزدگی کی اپیل منظورکرلی گئی، تہمینہ دولتانہ کو پی پی 230 سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی گئی ، تہمینہ دولتانہ کے میپکو کا ڈیفالٹر ہونے پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔
الیکشن ٹریبونل نے وہاڑی کے حلقے پی پی 230 سے میاں عرفان عقیل کی اپیل منظورکرتے ہوئے الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا،میاں عرفان عقیل کو سلک بینک کا ڈیفالٹر ہونے کے الزام پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان