غیرت کے نام پر بھائی نے بیوہ بہن کو کلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کردیا

Jan 07, 2024 | 10:29:AM
 غیرت کے نام پر بھائی نے بیوہ بہن کو کلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد) عارف والا میں حواء کی ایک  بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی،بھائی نے بیوہ بہن کو کلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  عارف والا  میں تھانہ احمد یار کے علاقہ جمن شاہ میں غیرت کے نام پر بھائی  نے بہن کو  قتل کردیا، پولیس حکام کے مطابق بھائی نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوہ بہن کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے موقع سے فرار ہوگیا ۔

 پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ واقع کی اطلاع پر ڈی پی او پاکپتن نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن بری طرح ناکام ،کون کون الیکشن سے خوفزدہ ہے؟ سنسنی خیز انکشاف