ہیلی کاپٹر استعمال قانون میں ترمیم کےخلاف ن لیگ کی ہائی کورٹ درخواست جمع

Jan 07, 2023 | 17:43:PM
خیبرپختونخوا، سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال، قانون میں ترمیم، ن لیگ، ہائیکورٹ، درخواست جمع،
کیپشن: ہیلی کاپٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال قانون میں ترمیم کے خلاف ن لیگ نے ہائی کورٹ درخواست جمع کرادی، درخواست ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے جمع کرائی۔
سردار یوسف کاکہناتھا کہ عمران خان ہو یا کوئی اور ہو عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے کو معاف نہیں کرسکتے، حکومت نے یہ قانون اکثریت کے بل بوتے پر پاس کیا تھا، ہیلی کاپٹر استعمال ترمیم قانون کے منافی ہے۔
پارلیمانی لیڈر ن لیگ نے کہاکہ جہاں عوام کے حقوق متاثر ہونگے وہاں ہم میدان میں ہونگے، لوگ راشن نہیں خرید سکتے جبکہ سرکاری ہیلی کاپٹر سیر تفریح کے لئے استعمال ہوگا، ہیلی کاپٹر کے 14 سال استعمال کو تحفظ دی جارہی ہے۔
سردار یوسف نے کہاکہ صوبائی حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے گذشتہ 14 سال ہیلی کاپٹر استعمال کو درست قرار دیا تھا، وزرا، مشیر، معاونین، سرکاری افسران کو ہیلی کاپٹر استعمال کی اجازت دی تھی ہیلی کاپٹر کو نجی استعمال کے لئے کرایہ پر لینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی مزید چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ مراد راس کا اہم ٹویٹ آگیا