پاکستان کا’’فتح میزائل‘‘ کا کامیاب تجربہ،صدر، وزیراعظم،آرمی چیف کی مبارکباد

Jan 07, 2021 | 15:37:PM
پاکستان کا’’فتح میزائل‘‘ کا کامیاب تجربہ،صدر، وزیراعظم،آرمی چیف کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر،پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ فتح میزائل 140 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ  فتح میزائل نے کامیابی سے 140 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا لیا ہے، میزائل سسٹم سے دشمن کے علاقے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف نے مبارکباد دی ہے۔