کورونا کے حملے۔۔ن لیگی ایم پی اے منیرہ یامین  چل بسیں

Jan 07, 2021 | 13:08:PM
کورونا کے حملے۔۔ن لیگی ایم پی اے منیرہ یامین  چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی پنجاب اسمبلی کی رکن منیرہ یامین ستی کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں۔

منیرہ یامین ستی راولپنڈی سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئی تھیں  وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرِ علاج تھیں۔

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔