ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینئر سول جج نوکری سے فارغ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پشاورہائیکورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مردان میں سینئر سول جج نوکری سے فارغ کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق سینئر سول جج اعجاز الحق اعوان نے دورانِ ملازمت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ملزم افسر نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔
دورانِ کارروائی ملزم افسر کے خلاف جرم اور الزامات ثابت ہوئے، جرم ثابت ہونے پر ملزم افسر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے