ٹی 20 ورلڈکپ: فہیم اشرف نے بازی پلٹ دی ،پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے میں نیدرلینڈ کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کے باعث سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں کامیابیوں کا اکاؤنٹ کھول لیا۔ ٹاپ سکورر صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے 31 گیندوں سے 47 رنز بنائے۔ بہترین باؤلنگ سلمان، ابرار، نواز، صائم نے کی، شاہین آفریدی کو ایک وکٹ ملی اور سب سے زیادہ رنز پڑے۔
پاکستان کے میچ سے ہی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا افتتاح ہوا ہے۔ گروپ کا دوسرا میچ امریکہ اور بھارت کے درمیان آج شام ساڑھے چھ بجے ہو رہا ہے۔
پاکستان کی بیٹنگ؛ 19 ویں اوور میں فہیم اشرف کے 24 رنز
18 اوورز کے اختتام پر گرین شرٹس نے 119 رنز بنائے تھے، 7 بیٹر آؤٹ ہو چکے تھے، فہیم اشرف اور شاہین وکٹ پر تھے، 12 گیندوں سے 29 رنز درکار تھے۔ گزشتہ 12 گیندوں سے 5 رنز بنے تھے، 8 بالز ڈوٹ گئی تھیں۔ فہیم اشرف سٹرایکرز اینڈ پر تھے۔ فہیم نے لوگان وین بیک کو انیس ویں اوور میں 3 چھکے، 1 چوکا مارا، دوسری بال پر ڈبل رن کئے اور چوتھی بال ڈوٹ چلی گئی۔
اس اوور میں 24 رنز بننے کے بعد پاکستان کا مجموعہ 143 ہو گیا، جیت صرف 5 رنز کی دوری پر رہ گئی۔ بیس ڈی لیڈ کو آخری اوور میں شاہین آفریدی نے فیس کیا، انہوں نے پہلی بال پر سنگل کر کے فہیم اشرف کو سامنا کرنے کا موقع دیا، فہیم نے ایک بال ڈوٹ کھیلی اور اوور کی تیسری بال پر چوکا مار کر گیم اوور کر دی۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی جانب سے دئیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی 53 کے مجموعے پر 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے۔ صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر لیا۔
محمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیدر لینڈز کی باؤلنگ

ٹاس سلمان نے جیتا
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں:وارے نیارے ،قومی کرکٹر PSL کامہنگا ترین کھلاڑی بن گیا
نیدر لینڈز کی بیٹنگ
نیدرلینڈ کی جانب سے مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکس اوڈووڈ تھے جو 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
نیدر لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیوٹ تھے جو محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مائیکل لیوٹ نے 24 رنز اسکور کیے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے ڈچ کھلاڑی ایکرمین تھے جو 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ باس ڈی لیڈ 30 رنز بنا کر محمد نواز کا دوسرا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ محمد ابرار نے حاصل کی جبکہ نیدرلینڈ کے چھٹے اور ساتویں کھلاڑی کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا۔ وین ڈر مرفی نیدر لینڈ کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں شاہین آفریدی نے سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
آخری اوور میں سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس طرح پوری ڈچ ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نیدر لینڈ کی ٹیم 160 کے 170 کے درمیان اسکور کر لے گی لیکن پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار کم بیک کیا اور آخری 6 وکٹیں صرف 20 رنز کے عوض حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ باس ڈی لیڈ 30 ، مائیکل لیوٹ 24 اور کولن ایکرمین 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی باؤلنگ
