گلگت بلتستان کے شہید انسپکٹر بہادر علی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آبادخودکش حملے میں گلگت بلتستان کے شہید انسپکٹر بہادر علی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔
شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔