پی ٹی آئی کے مزید 9 مستعفی ارکان نے لاجز خالی کر دیئے

Feb 07, 2023 | 09:32:AM
پی ٹی آئی کے مزید 9 مستعفی ارکان نے لاجز خالی کر دیئے
کیپشن: پارلیمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے مزید 9 مستعفی ارکان نے لاجز خالی کر دیئے۔

گزشتہ روز شیخ راشد شفیق، ڈاکٹر نوشین حامد، تاشفین صفدر، آفتاب صدیقی، عالمگیر خان، راجہ خرم شہزاد، عاصمہ قدیر، سبط اللہ اور شیر افگن نے رہائشگاہیں خالی کر دیں۔ مجموعی طور پر خالی ہونے والے لاجز کی تعداد 24 ہوگئی۔

سی ڈی اے و آئی سی ٹی انتظامیہ کی جانب سے سومور کو رہائشگاہیں خالی کروانے کے لئے کارروائی کی جانی تھی۔