لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت ۔۔۔شاہ رخ خان پرسنگین الزام لگ گیا

Feb 07, 2022 | 09:36:AM
شاہ رخ خان ، الزا م
کیپشن: شاہ رخ خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کے موقع پر بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر کی میت پر کچھ پڑھ کر پھونکاتو انڈیا میں دائیں بازو کی جماعتوں کے حامی لوگوں نے شاہ رخ خان پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام لگا دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:لتامنگیشکر کی موت پر بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پرلتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میںدیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان لتا منگیشکر کی میت پر کھڑے کچھ پر پھونک رہے ہیں جس پربھارت کی دائیں بازو کی جماعت نے ہنگامہ مچا دیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر کی میت پر تھوک پھینکی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارن یادیو نے شاہ رخ خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا انہوں نے تھوکا ہے؟۔ان کے علاوہ بھی بھارتی جنتا پارٹی کے لوگوں نے شاہ رخ کو آڑے ہاتھوں لیا

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین شاہ رخ خان کی حمایت میں آئے اور انہوں نے سمجھانے کی کوشش کی دراصل شاہ رخ خان لتا منگیشکر کی میت پر کچھ پڑھ کر پھونک رہے تھے جسے غلط رنگ دیا جارہا تھا ۔انڈین ٹی وی اینکر گارگی راوت نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’دعا پڑھ کر پھونک مارنے جیسے اچھے عمل کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔‘


واضح رہے کہ لتا منگیشکر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں۔ 
لتا منگیشکر کے انتقال پر انڈین حکومت کی جانب سے دو روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔لتا کی آخری رسومات میںبالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی آخری رسومات میںشریک ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:لباس کی وجہ سے حرامانی پر صارفین کی سخت تنقید