کراچی:12 سالہ لڑکی کی پھندہ لگی لاش برآمد

Feb 07, 2021 | 12:01:PM
کراچی:12 سالہ لڑکی کی پھندہ لگی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شہر قائدکے علاقے منگھوپیر میں گھر سے  12 سالہ بچی کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے  والد اور  والدہ دونوں نے دوسری شادیاں کر رکھی ہیں اور بچی اپنی والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ رہائش پذیر  تھی۔پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش سے ایسا لگتا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے بھی کچھ نشانات ہیں اور بچی کو پہلے کوئی چوٹ لگی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معاملہ واضح ہو پائے گا۔

دوسری جانب لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے بچی مدرسے سے پڑھ کر واپس آئی تھی کہ کسی نے اسے قتل کر دیا۔