الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا۔
خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آپ نے 13 نومبر کو درخواست کی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ترکیہ نے پاکستان سےدوستی کا حق ادا کر دیا
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس زیر التواء ہے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آپ کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور آپ کو کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں۔