پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان سے بڑی کامیابی حاصل

Dec 07, 2023 | 23:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان سے بڑی کامیابی حاصل، سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  سمیت کئی رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو  اور سابق وزیر سکندر عمرانی بھی  پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو و دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہوئے ۔

صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں:میاں شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

صدر آصف زرداری سے ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے ۔