سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری سمیت متعدد سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل

21 اکتوبر کو ن لیگ اور نواز شریف نے وعدہ کیا کہ ملک کو بحران سے نکالیں گے:رانا ثنا اللہ

Dec 07, 2023 | 16:12:PM
سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری سمیت متعدد سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور پی ٹی آئی دور حکومت میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رہنے والے دوست محمد خان مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر حلقے میں تقریباً 6 سے 8 درخواستیں موصول ہوئی ہیں لیکن ہر حلقے سے ایک امیدوار ہی الیکشن میں حصہ لے گا، جیسے ہی یہ عمل مکمل ہوتا ہے امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ کچھ عرصہ سے ہمارے ساتھ تعاون کر رہےتھے وہ آج مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں، این اے 110 سے مولانا آصف، بابر سیال اور پی پی 125 سے نیلم سیال ن لیگ میں شامل ہوئے، پی پی 127 سےشیخ محمد یونس، پی پی 128 سے خالد محمود سرگانہ، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس سیال ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔

 رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پی پی 131 سے فیصل حیات، شیخ یعقوب اور انکی اہلیہ ن لیگ میں شامل ہوئیں جبکہ پی پی 267 سے رئیس محمد ابراہیم بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، این اے 189 سے ریاض خان مزاری اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالرکتنے کا ہو گیا؟،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آ گئی

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھاکہ 21 اکتوبر کو ن لیگ اور نواز شریف نے وعدہ کیا کہ ملک کو بحران سے نکالیں گے، سوائے ن لیگ کے کسی نے ملک کو ایسے بحرانوں سے نہیں نکالا۔

خیال رہے کہ دوست محمد خان مزاری 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر راجن پور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 297 سے الیکشن جیتے تھے۔