ڈالر مزید سستا،روپے کی قدر میں بہتری

Dec 07, 2023 | 10:38:AM
ڈالر مزید سستا،روپے کی قدر میں بہتری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے پر برقرار  ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 284 روپے سے نیچے آگیا،انٹربینک میں ڈالر 284.14 روپے سے کم ہوکر 283.75 روپے پر آگیا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 306 روپے ، برطانوی پاونڈ 359 روپے ،امارتی درہم 77.80 روپے اور سعودی ریال 75.80 روپے پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے کی کمی سے 284 روپے کا ہو ا تھااس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی  قدر میں اضافے کے بعد دیگر کرنسیوں کی قیمتوں  میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 306 روپے،برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 359 روپے اور   امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 77.80  روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کم ہوکر 75.80  روپے کا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول سستا، گیس کی قیمت  میں بھی کمی