پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیا پاکستان ملتان ٹیسٹ جیت پائے گا ؟

Dec 07, 2022 | 23:56:PM
پنڈی ٹیسٹ، انگلش ٹیم، شکست، پاکستان، ملتان ٹیسٹ جیت
کیپشن: پاکستان اور انگلش ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنڈی ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد کیا پاکستان ملتان ٹیسٹ جیت پائے گا؟24 نیوز کے سوشل میڈیا پر سروے میں عوام نے اپنے رائے کا دل کھول کر اظہار کر دیا۔
پاکستان کے سب سے بہترین میڈیاہاﺅسز میں نمایاں 24 نیوز کا یہ خاصا رہا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے دیکھنے والوں کیلئے منفرد موضوعات پر اظہار رائے کا انعقاد کرتاہے اور دیکھنے والوں کی بڑی تعداد اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔
24 نیوز نے اس بار سیاست سے ہٹ کر اپنے دیکھنے والوں کیلئے کھیلوں کے شعبے کا انتخاب کیا اور اس سے قیمتی آرا طلب کی، انگلش ٹیم کی17 سال بعد پاکستان آمد پر پاکستانی عوام نے پرتپاک استقبال کیا اور مہمان ٹیم کی راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندارکارکردگی پر زبردست پذیرائی کی، پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جائے گا۔
24 نیوز نے اس حوالے سے ایک سروے کا انعقاد کیا کہ ”پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیا پاکستان ملتان ٹیسٹ جیت پائے گا ؟“میں عوام نے اپنی رائے کااظہار کیا ،24 گھنٹے جاری رہنے والے سروے میں 44 فیصد عوام نے رائے دی کہ پاکستان ملتان میں انگلش ٹیم کیساتھ میچ میں کامیاب ہوگاجبکہ 56 فیصد عوام نے رائے دی کہ پاکستان انگلش ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل نہیں کر پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا تو نیا چیئرمین پی ٹی آئی کون ہوگا؟