عمران خان مجھ سے مشورہ کرتے تو قومی اسمبلی سے نہ نکلنے کا کہتا:عارف علوی

Dec 07, 2022 | 21:22:PM
  آرمی چیف ,اعتماد, فقدان,عارف علوی,اسحاق ڈار, انتخابات ,عمران خان
کیپشن: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بات سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے، چاہتا ہوں حکومت اور اپوزیشن مل کر بیٹھیں،عمران خان نے ہر معاملے پر مجھ پر بھروسہ کیا ہے، نئی فوجی قیادت سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے، عوام کے مینڈیٹ اور اعتماد کیلئے الیکشن ہی واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اسحاق ڈار سے بھی مذاکرات کرنے کا کہا، عوامی مینڈیٹ کیلئے الیکشن ہی واحد راستہ ہیں، امید ہے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اداروں کے درمیان اعتماد کا فقدان کم کریں گے، عمران خان مجھ سے مشورہ کرتے تو انہیں قومی اسمبلی سے نہ نکلنے کا کہتا،اس میں کوئی شک نہیں عمران خان اس وقت مقبول لیڈر ہیں، جب سمری آئی تو مشاورت کرنےعمران کے پاس گیا، آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہوئی، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا، پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی ہے، مارشل لا نہیں لگ سکتا،اسحاق ڈار میں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ  اسحاق ڈار سے آج بھی ملاقات ہوئی ہے، اسحاق ڈار نے امپورٹ سے متعلق تجاویز پر بات کی، وزیر خزانہ کو توانائی بچانے سے متعلق تجاویز دیں، چاہتا ہوں حکومت اور اپوزیشن آپس میں بیٹھ کر معاملہ طے کریں، اسحاق ڈار سے کہا بات چیت کریں، ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے، عوام پس رہے ہیں، ہر وقت ڈیفالٹ، ڈیفالٹ کی باتوں سے پاکستان کو نقصان ہوتا ہے، یقین ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اس وقت سیاسی منظر نامے میں پریشانی اور ہیجانی کیفیت ہے، نئے آرمی چیف مجھے سوچ کے اعتبارسے اچھے لگے، فوج ہمارا بہترین اثاثہ ہے، فوج اور عوام کا ہرجگہ گہرا تعلق ہے، فوج نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں۔

اعظم سواتی جب رہا ہوئے تو مجھ سے ملاقات ہوئی تھی، سابق آرمی چیف سے اس حوالے سے کافی کمیونیکشن بھی رہی، عمران خان نے ارشد شریف کیس کے حوالے سے مجھے خط بھی لکھا تھا، اداروں کے درمیان جو اعتماد کا فقدان ہے امید ہے نئے آرمی چیف کم کرینگے، سیاستدانوں کے درمیان بھی اعتماد کے فقدان کو کم کرنا چاہیے۔

 عوام کے مینڈیٹ اور اعتماد کیلئے الیکشن ہی واحد راستہ ہے، مارکیٹیں جلد بند ہونے سے توانائی کی بچت ہوگی،نواز شریف کی واپسی کے سوال پر صدر مملکت نے قہقہہ لگایا اور جواب دیا کہ جو بھی عدالت فیصلہ کرے گی اسی پر چلنا چاہیے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین اصولی موقف پر ڈٹ جاتے ہیں اور صورتحال کا مقابلہ کرتے ہیں، دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوجاتی ہیں تو بہتر ہوگا فوری عام انتخابات کرا لئے جائیں، وزیر آباد حملہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، مجھے ابھی تک وزیرآباد حملے کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی، ارشد شریف کو ہی دیکھ لیں ملک بھر میں مقدمے درج ہو رہے تھے، یہ بھی توعوام کی توہین ہے کہ ایک واقعہ پر 15 جہگوں پر ایف آئی آر کٹ رہی ہو، کسی ایک فرد پر 15 شہروں میں ایک ہی نوعیت کے مقدمات نہیں ہونے چاہئیں، شہر، شہر جہاں، جہاں دل چاہا ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر کٹوانا غلط ہے، یہ بھی غلط ہے کہ بندہ پہلے پکڑا جاتا ہے بعد میں قانون تلاش کیا جا رہا ہوتا ہے،عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سب کو ذمہ داری کےساتھ کام کرنا ہوگا۔