بھارت کی سیریز میں برتری، انوشکا کی کوہلی کو مبارکباد

Dec 07, 2020 | 14:30:PM
بھارت کی سیریز میں برتری، انوشکا کی کوہلی کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست دے کر بھارت نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ سیریز جیتنے پر بھارتی  کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد کا پیغام دیا۔

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر میچ کے اختتامی لمحات کی تصویر جاری کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ پوری ٹیم کی بہترین کوشش اور کارکردگی کی وجہ سے سیریز جیتے۔انہوں نے اپنے شوہرویرات کوہلی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خاص طور پر مبارکباددی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی میچ جیتنے کے بعد کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جس پر بھی انوشکا شرما نے کمنٹ سیکشن میں محبت کا اظہار کیا تھا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری اور  تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے بھارت کو دو ایک سے شکست دی تھی۔