دفاعی معاہدہ، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف مؤثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا، صدر اردوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پرترک صدررجب طیب ایردوان نے اپنے ایکس اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پرمبنی یہ معاہدہ ہماری سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف مؤثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ترک صدر نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی پرخلوص دعوت پر ہم نے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہم نے تینوں ممالک کے درمیان ایک "مشترکہ دفاعی معاہدے پردستخط کیے ۔ اجتماعی دفاعی صلاحیت پرمبنی یہ معاہدہ ہماری سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف مؤثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: تین طاقتوں کی دفاعی شیلڈ؛ اسرائیل کی پیش قدمی کے خلاف عظیم ڈیٹرنس
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے آرٹیکل51 میں بیان کردہ دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتا ہے۔ یہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ خطےمیں امن،خوشحالی اوراستحکام کےخواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔ ترکیہ بات چیت اورسفارتکاری کے ذریعے تنازعات اور بحرانوں کو حل کرنے کیلئے اپنےاصولی مؤقف پر عزم کے ساتھ گامزن رہے گا۔ اللہ تعالیٰ سےدعا گو ہوں کہ ہمارا یہ دورہ باہمی مشاورت اور آج طے پانےوالامعاہدہ ہمارے پورےخطے کیلئےخیر،برکت،امن اوراستحکام کا ذریعہ بنے۔