فیسکو کی نجکاری میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیسکو کی نجکاری میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کردی،فیسکو کیلئے12 اظہاراتِ دلچسپی موصول ہوئے ہیں۔
فیسکو کے 51 سے 100 فیصد حصص اور انتظامی کنٹرول کیلئے12 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کر دی،فیسکو نجکاری کیلئے پاکستان سے 8، ترکیہ سے 3 اور چین سے ایک سرمایہ کار گروپ میدان میں،حکومت نے فیسکو کی نجکاری کا عمل اگلے مرحلے میں داخل کر دیا۔
چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کاکہناتھا کہ فیسکو میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی توانائی شعبے پر اعتماد کا اظہار ہے ،نجکاری کمیشن پری کوالیفائی سرمایہ کاروں کے ساتھ ڈیو ڈیلیجنس کا عمل شروع کرے گا ،ان کاکہناتھا کہ نجکاری کا مقصد بجلی کی تقسیم بہتر بنانا، لائن لاسز کم کرنا اور صارفین کو بہتر سہولیات دینا ہے ۔
محمد علی نے کہا کہ فیسکو بیچ ون کی تین ڈسکوز میں شامل ہیں ،گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کا عمل بھی جاری ہے ،گیپکوکیلئے اظہاراتِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست مقرر ہے ۔
چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہاکہ آئیسکو کی نجکاری کیلئے اظہاراتِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر مقرر ہے،نجکاری کمیشن نے شفاف، کھلے اور مسابقتی نجکاری عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،فیسکو کی نجکاری کو توانائی شعبے کی اصلاحات میں اہم سنگ میل قرار دیا گیا ۔
ادھرحکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نجی سرمایہ کاری کے عمل کو مزید تیز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملازمین کیلئےخوشخبری! بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس دینے کا اعلان