تھائی لینڈ میں طالب علم کی فائرنگ،8 افراد ہلاک، 30 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں ہائی سکول کے ذہنی دباؤ کے شکار طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنے دادا دادی، اساتذہ اور طلبا سمیت 8 افراد کو ہلاک اور 30 کو زخمی کر دیا۔
ملزم نے پہلے دادا کے پستول سے اپنے گھر میں فائرنگ کی اور پھر سکول جا کر پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کردی۔
واقعے کے دوران خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کے مطابق حملہ آور طالب علم بھی موقع پر ہی مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں نظر آئے گا؟
وزیر اعظم تھائی لینڈنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا،پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔