پیکٹا نے انٹرمیڈیٹ کی نئی کتابیں مارکیٹ میں فراہم کر دیں

Aug 07, 2026 | 14:06:PM
پیکٹا نے انٹرمیڈیٹ کی نئی کتابیں مارکیٹ میں فراہم کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) انٹرمیڈیٹ کی کتابوں میں تبدیلی کے بعدپیکٹا نے نئے نصاب کے مطابق تیار کردہ کتابیں مارکیٹ میں فراہم کر دیں۔
انٹرمیڈیٹ کی 8 درسی کتابوں کو نیشنل کریکلوم پاکستان کے مطابق تبدیل کیا گیا ہے۔
 پیکٹا حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ کی کتابیں 2002 کے نصاب کے مطابق شائع کی جا رہی تھیں۔
 سی ای او پیکٹا سید موسیٰ رضا کے مطابق نئے تعلیمی سیشن سے قبل تمام نئی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب کر دی گئی ہیں،طلبہ کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نئے نصاب کی کتابیں بروقت فراہم کر دی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بینک صارفین کا ڈیٹاغیر قانونی استعمال کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ
پیکٹاکے مطابق نصاب میں تبدیلی کا مقصد جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، اس سے قبل نویں اور گیارہویں جماعت کی کتابوں میں بھی تبدیلی کی گئی تھی۔