اسلحہ ذخائر کی معلومات کیسے افشا ہوئیں؟ ٹرمپ نے تحقیقات کا حکم دیدیا 

Aug 07, 2026 | 10:40:AM
اسلحہ ذخائر کی معلومات کیسے افشا ہوئیں؟ ٹرمپ نے تحقیقات کا حکم دیدیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر سے متعلق خفیہ معلومات افشا ہونے کے معاملے پر نئی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

امریکی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل نے انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران جنگ کے تناظر میں گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے متعلق میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے وافر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود ہے، تاہم اس نے خبردار کیا ہے کہ فوجی نوعیت کی خفیہ معلومات افشا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا بار بار ڈرامائی سفارت کاری کر رہا ہے: باقر قالیباف

 گزشتہ روز اسلحے کے ذخائر سے متعلق ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض اقسام کے گولہ بارود دیگر کے مقابلے میں زیادہ دستیاب ہیں، امریکا مجموعی طور پر بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس گولہ بارود کے بے حد بڑے ذخائر موجود ہیں۔