امریکی صدر کا پیٹ ہیگسیتھ کے کام پر اطمینان، زبردست اصلاحات کی تعریف

Aug 07, 2026 | 03:34:AM
 امریکی صدر کا پیٹ ہیگسیتھ کے کام پر اطمینان، زبردست اصلاحات کی تعریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ  فیک نیوز، حسبِ معمول، سراسر جھوٹی اور مکمل طور پر بے بنیاد افواہیں پھیلا رہی ہے،میں  وزیر دفاع ہیگسیتھ کے کام سے بے حد خوش ہوں۔ 
ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فوج کے اندر پیٹ ہیگسیتھ کی بے حد عزت کی جاتی ہے  اور انہوں نے زبردست اصلاحات کی ہیں،حقیقت میں میرا ماننا ہے کہ ان کی یہ فیک رپورٹنگ غداری کے مترادف ہے۔

جاری بیان میں صدر ٹرمپپ کا کہنا تھا کہ ہر چیز غیر معمولی رہی ہے،وینزویلا پر ہمارا حملہ  جہاں ایک دن سے بھی کم وقت میں مقصد حاصل کر لیا گیا اور ہمیں دنیا کے بدترین مجرموں میں سے ایک، نکولس مادورو کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا موقع ملا۔

 اسی طرح ایران، جہاں ملک کو اس مقصد کے لیے تباہ کر دیا گیا ہے تاکہ اسے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے دیا جائے، کام بہت زبردست چل رہا ہے۔  
خیال رہے کہ امریکی اخبار  نے دعویٰ کیا تھا  کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے امریکی فوج کے اسلحے اور میزائلوں کے ذخائر میں کمی پر سخت سوالات کیے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اس بات پر حیران تھے کہ اہم ہتھیاروں، خصوصاً طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں اور فضائی دفاعی نظام کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت اب بھی برقرار ہے حالانکہ انہیں پہلے بتایا گیا تھا کہ یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نےنئے صوبوں کی تشکیل  کی حمایت کردی