ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کل سے شروع، انعقاد 5 اکتوبر کو ہوگا

Aug 07, 2025 | 15:07:PM
ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کل سے شروع، انعقاد 5 اکتوبر کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد اور ٹیسٹ کی فیس کا اعلان کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہو گا، پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ، سندھ میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ، خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔

مزید پڑھیں :شہریوں کیلئے خوشخبری ،یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا امکان

وفاق ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور ریاض کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔

امتحان کیلئے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو گی جو 25 اگست تک جاری رہے گی ، لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن یکم ستمبر تک کرائی جا سکے گی۔ ٹیسٹ کے لیے فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 ہزار روپے ہو گی۔