تحریک انصاف کا عدالتی فیصلوں کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ 

Aug 07, 2025 | 14:20:PM
تحریک انصاف کا عدالتی فیصلوں کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی  ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:فنانس ایکٹ میں ترمیم ،فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کو کالے قوانین سے بچا لیا:گوہر اعجاز

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری  کردی ہے، جس کے مطابق کل 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

عبوری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ میاں محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے  جب کہ پیپلز پارٹی سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کل 8 اگست سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔ این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا۔ یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔