کِیا پاکستان کا ملک بھر میں اپنی چار ڈیلرشپس بند کرنے کا اعلان

Aug 07, 2023 | 18:48:PM
کِیا پاکستان کا ملک بھر میں اپنی چار ڈیلرشپس بند کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کِیا پاکستان  نے پاکستان بھر میں 4 ڈیلرشپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

لکی موٹرز پاکستان جو پاکستان میں کِیا موٹرز کے آفیشل پارٹنرز ہیں، کی جانب سے اس فیصلے کے حوالے سے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔

سوشل میڈیا پر موجود دستاویز میں چاروں ڈیلر شپ کے نام بتائے گئے ہیں جن میں کِیا موٹرز ہنہ لیک کوئٹہ، کِیا موٹرز چناب گجرات، کِیا موٹرز ایونیو ڈیرہ غازی خان اور 

کِیا موٹرز گیٹ وے مردان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں، کمپنی نے کراچی میں کِیا موٹرز شاہراہ فیصل نامی اپنی اہم سروس سنٹر کو بھی بند کردیا تھا جوکہ کمپنی کے زیر انتظام شوروم تھا۔