’تھپڑ پڑتے ہی میری دھوتی گرگئی‘بہروزسبزواری نے ماضی کا قصہ سنادیا

Aug 07, 2023 | 12:51:PM
’تھپڑ پڑتے ہی میری دھوتی گرگئی‘بہروزسبزواری نے ماضی کا قصہ سنادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکار بہروز سبزواری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دل کی باتیں کہہ دیں ۔ ماضی کا قصہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ لیجنڈ اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے ساتھ تھیٹر کے دوران ان کی دھوتی گرگئی تھی، ناظرین ہنس رہے تھے اور وہ خود صدمے میں تھے۔

پروگرام میں میزبان نے جب پوچھا کہ کیا بولی وڈ اداکار سلمان خان کی والدہ بھی آپ کی  فین ہیں؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ جی بالکل۔کہتے ہیں کہ ایک روز لندن کے شاپنگ اسٹور میں ان کی سلمان خان کے چھوٹے بھائی اور ان کی والدہ سے اتفاقاً ملاقات ہوئی تھی۔سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل مجھ سے گرم جوشی سے ملے اور پھر ان کی والدہ سے ملاقات کی، انہوں نے مجھے دیکھ کرفوراً پہنچان لیا اور بہت خوش ہوئیں، یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا، میں خود سلمان کا بہت بڑا فین ہوں۔

ضرور پڑھیں :فلم "کبھی خوشی کبھی غم" میں کرینہ کپور کا کردار نبھانے والی چائلڈ سٹار نے منگنی کرلی

میزبان کے سوال پر انہوں نے  بتایا کہ ایک روز میں لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھ تھیٹر کررہا تھا، میں نے اس پلے میں بدمعاش کا کردار ادا کیا تھا، اس کردار کے لیے میں نے بڑی مونچھیں لگائیں اور دھوتی پہنی تھی،اس وقت تھیٹر میں ہاؤس فُل تھا، بڑی تعداد میں پلے دیکھنے آئے ہوئے تھے، اسٹیج پر عمر شریف تھے، جس کے بعد میں نے ایک ڈائیلاگ بولتے ہوئے اپنی انٹری دی، جس کے بعد عمر شریف نے مجھے تھپڑ رسید کردیا، یہ تھپڑ اسکرپٹ میں نہیں تھا۔جب عمر شریف نے تھپڑ رسید کیا تو میری دھوتی گر گئی، میں بہت صدمے میں تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا چاہیے، پھر میں نے فوراً دھوتی اٹھائی اور اسٹیج سے بھاگ گیا، جس کے بعد لوگوں نے ہنسنا شروع کردیا۔مجھے دھوتی باندھنے نہیں آتی تھی۔لوگ ہنس رہے تھے اور میں صدمے میں تھا ۔