ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا

Aug 07, 2023 | 01:28:AM
 ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا
کیپشن: ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی میتوں کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  نواب شاہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر 15 افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد حوالے کیا جائے گا ۔ 

ڈپٹی کمشنر نواب شاہ کا کہنا ہے کہ میتوں کو ورثا کے حوالے اور گھروں تک پہنچانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ہسپتال سمیت ضلع بھر میں اس وقت ایمرجنسی نافذ ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث کئی مسافروں کو لاشوں کی منتقلی کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ایک ایمبولنس میں دو لاشیں رکھنے پر ورثہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی بد سلوکی سے ہمیں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔