وزیراعلیٰ کے پی نے امریکی سفیر سے 36گاڑیوں کی چابی وصول کرلی

Aug 07, 2022 | 17:18:PM
وزیراعلیٰ کے پی کے
کیپشن: وزیراعلیٰ کے پی کےفائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمران خان کے سازش کے بیانیے اور امریکا کی غلامی نامنظور کے نعروں کے باوجودکے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت نے امریکا سے امداد لے لی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی غلامی نامنظور کے نعرے لگانیوالی تحریک انصاف کی حکومت نے امریکا کے سامنے جھولی پھیلادی ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے امریکی سفیر سے ملاقات کی اور ان سے 36گاڑیوں کی چابی وصول کرلی۔امریکا کو خیبر پختونخواکے مختلف شعبوں تک رسائی بھی دی گئی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خودداری کا درس دینے والوں کو شرم نہیں آئی ۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ, اہم خبر سامنے آ گئی