ملک بھر میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سےجلوس اور مجالس، موبائل فون سروس معطل

Aug 07, 2022 | 13:08:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ملک بھر میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سےجلوس اور مجالس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )میں آج 8 محرم الحرام کے جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیے جا رہے ہیں۔

 تفصیات کے مطابق کراچی، لاہور، سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں کا عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اس وجہ سے شہری متبادل راستے اختیار کریں۔ جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سندھ بھر میں بھی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

8 محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھی گئی ہے۔