یوم عاشور، آج سے 3 دن کیلئے گرین لائن بس سروس بند رہے گی

Aug 07, 2022 | 12:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: یکیورٹی وجوہات کی بنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوم عاشور کے موقع پر ٹیکنیکل بنیادوں پر گرین لائن بس سروس آج سے 3 دن کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو گرین لائن بس سروس کو بند رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں پر نئی پابندی لگادی

واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس کے آخری اور مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے 3 دن تک محرم الحرام کے جلوس نکالے جاتے ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے۔