سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات مکمل، رپورٹ آج سندھ حکومت کو پیش کی جائے گی

Apr 07, 2026 | 09:55:AM
سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات مکمل، رپورٹ آج سندھ حکومت کو پیش کی جائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز جمالی)کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں،حتمی تحقیقاتی رپورٹ آج سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی،کمیشن نے سیکرٹری قانون کو آج کے روز طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کےمطابق تحقیقاتی رپورٹ جسٹس آغا فیصل نےمرتب کی ہے،جوڈیشل کمیشن کے 36 اجلاسوں کے بعدرپورٹ تیارکی گئی،رپورٹ میں سانحےکےاسباب،ذمہ داران اورمتعلقہ اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

امکان ہےکہ رپورٹ میں آئندہ ایسےواقعات کی روک تھام کےلیےاہم سفارشات بھی شامل ہوں گی،سندھ حکومت رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی اور انتظامی اقدامات کرے گی۔

 کمیشن کے مطابق رپورٹ اور تمام ریکارڈ کو باقاعدہ سیل شدہ حالت میں حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا، رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے یا نہ لانے کا اختیار حکومت سندھ کے پاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا، اسرائیل ناکامیاں چھپانے کیلئے اندھا دھند ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں:ایرانی وزیر خارجہ

سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے سیکشن 3 کے تحت 10 فروری 2026 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا۔