نریندر مودی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان؟ پوسٹ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےسیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔
ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹائمز ناؤ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے،تاہم اس اطلاع کے حوالے سے کوئی بھی معتبر خبر یا بیان دستیاب نہیں ہوا۔"ٹائمز ناؤ" کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسا کوئی اعلان یا رپورٹ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم مودی اور پی ایم او انڈیا کے سرکاری اکاؤنٹس پر بھی ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔
یہ افواہ شو سینا کے رہنما سنجے راؤت کے ایک بیان کے بعد پھیلی، جس میں انہوں نے 31 مارچ کو الزام لگایا تھا کہ آر ایس ایس چاہتا ہے کہ مودی ستمبر تک ریٹائر ہوجائیں، تاہم، بی جے پی اور آر ایس ایس نے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی منظوری
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے واضح کیا ہےکہ مودی 2029 تک وزیراعظم رہیں گے۔
دوسری طرف "ٹائمز ناؤ" کی گروپ ایڈیٹر اِن چیف انوشکا کمار نے اس وائرل تصویر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہمارا بنایا ہوا کوئی مواد نہیں ہے، یہ جعلی خبر پھیلانے کی کوشش ہے اور ہم نے اسے ایکس (ٹوئٹر) پر رپورٹ کر دیا ہے،یہ دعویٰ بالکل جعلی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔