خضدار میں زور دار بم دھماکا،2 افراد جاں بحق

Apr 07, 2024 | 22:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے ضلع خضدار میں زور دار بم دھماکے میں 2 افراد  جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار عارف زرکون کا کہنا تھا کہ بم  دھماکہ کاروباری مرکز عمرفاروق چوک کے قریب ہوا ،دھماکہ میں دو افراد جاں بحق اور دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں ایک خاتون بھی شدید زخمی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، زخمیوں اور جاں بحق کوہسپتال  منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا