خوشخبری: قیدیوں کی سزائوں میں60دن کی کمی

Apr 07, 2022 | 14:22:PM
سزا میں کمی، فائل فوٹو
کیپشن: سزا میں کمی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترجمان جیل خانہ جات پنجاب نے قیدیوں کی سزائوں میں 60 دن کی  کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان رمضان المبارک کی مناسبت سےکیا گیا ہے۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہونیوالے قیدیوں کیلئے ہوگا۔ کرپشن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اعلان کے تحت 150 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    موسم گرما کا خاص پھل ۔تربوز کے طبی فوائد و نقصانات