عیدالفطر کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی

Apr 07, 2022 | 11:34:AM
عیدالفطر، فائل فوٹو
کیپشن: عیدالفطر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں برس رمضان المبارک 30دن کا ہو گا، سعودی عرب میں عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے  ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’رواں برس عیدالفطر  کب ہوگی؟ یہ وہ سوال ہے  جو بہت سے لوگوں کی طرف سے اکثر پوچھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی چھٹیوں، تقریبات اور ریزرویشن کا پہلے سے بندوبست کریں۔

انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو گا الحمد اللہ۔ اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی، باقی خدا ہی بہتر جانتا ہے۔

 انہوں نے ٹوئٹر پر تفصیل بھی بتائی اور ساتھ لکھا کہ ’30اپریل کو رات گئے شوال کے چاند کی پیدائش ہوگی،  یکم مئی کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور 2 مئی پیر کو فلکیاتی حساب کے مطابق عید الفطر ہو گی۔‘

 یہ بھی پڑھیں:    اب میں بھی پاکستان جانا چاہتی ہوں۔آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ کی خواہش