اب میں بھی پاکستان جانا چاہتی ہوں۔آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ کی خواہش

Apr 07, 2022 | 11:13:AM
آسٹریلوی کرکٹر ، فائل فوٹو
کیپشن: آسٹریلوی کرکٹر ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر بن میکڈرموٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی دیکھ کر میری اہلیہ نے بھی پاکستان آنے کی فرمائش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر بن میکڈرموٹ کے ساتھ ان کی اہلیہ نے بھی اگلی بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر بن میکڈرموٹ نے لکھاہے کہ پاکستان کے دورے کے بعد بحفاظت اور خیریت سے گھر پہنچ گیاہوں۔

بن میکڈرموٹ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ملنے والے پیار اور مہمان نوازی کو دیکھ کر میری اہلیہ کہتی ہیں ٹی وی پر دیکھا کہ کس طرح سب پاکستانیوں نے آپ لوگوں کو ویلکم کیا، اب میں بھی پاکستان جانا چاہتی ہوں۔

  یہ بھی پڑھیں:    آئی سی سی میٹنگز کا آج سے دبئی میں آغاز