آئی سی سی میٹنگز کا آج سے دبئی میں آغاز

Apr 07, 2022 | 09:40:AM
آئی سی سی میٹنگز کا آغاز، فائل فوٹو
کیپشن: آئی سی سی میٹنگز کا آغاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)10اپریل تک جاری رہنے والی آئی سی سی میٹنگز  کا آج دبئی میں آغاز،چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ بھی شرکت کرینگے 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا آج دبئی میں آغاز ہو رہا ہے جب کہ پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ4ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر بھی بات چیت کا امکان ہے،10اپریل تک جاری رہنے والی میٹنگز میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مالی معاملات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی، اب تک ہونے والے ایونٹس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تاریخی سیریز کے حوالے سے ممبرز کو آگاہ کریں گے،اجلاس کے دوران وہ بھارت سمیت مختلف ملکوں کے بورڈ حکام سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    آسٹریلیا کا ہوم ٹور ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کتنا منافع کمایا؟