ملک کا آئین 5 منٹ میں توڑ دیا گیا،ہمیں انصاف چاہیے: شیری رحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آج ہماری اسمبلیاں بحال ہوں گی، ملک کا آئین 5 منٹ میں توڑ دیا گیا ، اتوار سے آج تک سارا ملک معطل ہے، ہمیں آج انصاف چاہیے، پاکستان اور آئین کو انصاف چاہیے،پورا ملک اور عالمی دنیا عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے ۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرفیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ سابق حکومت کو ای سی ایل میں ڈالا جائے،شیری رحمٰن نے کہا کہ اپوزیشن کے سارےارکان غدار ہیں؟ کون سرٹیفکیٹ دے رہاہے؟تحریک انصاف نے بہت پہلے انصاف اور سچ کا دامن چھوڑ دیا تھا، ہم کنٹینر کی سیاست نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ یہ طویل مقدمہ ہے جو آج اختتام پذیر ہوگا ،امید ہے نظریۂ ضرورت کو دفن کر دیا جائے گا، ہمیں الیکشن ریفارمز چاہیے۔
پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی عجیب و غریب کھلواڑ ہوا ہے، پنجاب اسمبلی میں خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں اور ارکان کو جانے نہیں دیاگیا،مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ثابت ہوںگی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا