24 نیوز کےلائیو شو میں بھارتی سپریم کورٹ کے معروف جج نے اسلام قبول کرلیا

Sep 06, 2025 | 20:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد اظہر پیرزادہ) 24 نیوز کے ڈیجیٹل چینل 24 ڈیجیٹل پر انڈیا کی معروف شخصیت سابق سینئر جج اور سپریم کورٹ آف انڈیا نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جسٹس کاٹجو نے 24 ڈیجیٹل کے سینئر صحافی اینکر سجاد پیرزادہ سے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، سجاد پیرزادہ نے ہی انہیں انٹرویو کے دوران کلمہ پڑھایا،یہ دلچسپ تاریخی مناظر آپ یوٹیوب چینل 24 ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہاں شیئر کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس مارکینڈے کاٹجو کے قبول اسلام پر انتہا پسند بھارتی صحافیوں اور حکومتی لیول پر بہت غم و غصہ بھی پایا جارہا ہے۔ لیکن دوسری طرف ایسے حق پرست لوگ بھی موجود ہیں جو جسٹس کاٹجو کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔ جسٹس کاٹجو مسلمان ہونے کے بعد جلد پاکستان آنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ ان کا مکمل انٹرویو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : 23 ستمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان؛ شایان شان جشن منانے کا اعلان