جلال پورپیروالہ میں ریسکیو کشتی الٹ گئی،3بچوں سمیت5 جاں بحق 

Sep 06, 2025 | 19:52:PM
جلال پورپیروالہ میں ریسکیو کشتی الٹ گئی،3بچوں سمیت5 جاں بحق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص صدیقی) جلال پورپیروالہ دریائے چناب وچھہ سندیلہ میں سیلاب متاثرین کی ریسکیو کشتی اُلٹ گئی،افسوسناک حادثے میں ایک خاتون اور 4 کم عمر بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق  ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ریسکیو اور مقامی افراد نے خاتون اور بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں تاہم 1 نومولود کی لاش لاپتہ ہے،ریسکیو اور مقامی افراد کی جانب سے 3 ماہ کے نومولود بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔ 

ریسکیو کی مس منیجمنٹ اور اوور لوڈنگ کے باعث کشتی کو حادثہ پپش آیا ،کشتی میں 25 سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا تھاجبکہ عینی شاہدین کے مطابق کشتی گہرے پانی میں پہنچ کر توازن برقرار نہ رکھ سکی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں 70 سالہ بخت سوائی، 6 سالہ فاطمہ، ماہ نور اور ریحان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو کے پاس تحصیل بھر میں سیلاب کے باوجود فقط 11 بوٹس موجود ہیں،ریسکیو کے پاس موجود 11 بوٹس میں سے 4 کشتیوں کے جنریٹرز کارآمد نہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں میچ کے کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق