ندا یاسر آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں

Sep 06, 2023 | 23:52:PM
ندا یاسر آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر  اور اداکارہ زہرہ عامر بھی آن لائن اسکیم کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی مارننگ شو میں اپنے آن لائن شاپنگ کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نےایک اسٹائلش مغربی لباس کا اشتہار دیکھا جس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی۔ 

ندا یاسر نے بتایا کہ جب وہ لباس مجھے موصول ہوا تو وہ توقعات سے بالکل مختلف تھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔

دوسری جانب، اداکارہ زہرہ عامر نے بتایا کہ میں نے ایک مشہور پاکستانی برانڈ سے اچھے معیار کے ملبوسات کی توقع کرتے ہوئے 25 ہزار روپے میں بچوں کے کپڑے میں منگوائے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب وہ کپڑے مجھے موصول ہوئے تو پتہ چلا کہ کپڑے بہت ناقص معیار کے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لگنے والے دو سالہ لاک ڈاؤن نے انسان کو  ڈیجیٹل ورلڈ سے متعارف کروایا جس کے بعد اب آن لائن شاپنگ کرنا جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور زندگی میں ہماری عادت اور ضرورت دونوں بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر کے عارضے میں مبتلا معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے

اس دوران بہت سے چھوٹے کاروبار انٹرنیٹ پر ابھر کر سامنے آئے لیکن سب قابل اعتماد نہیں بلکہ کچھ فراڈ بھی ہیں جہاں آن لائن  ویب سائٹ پر کچھ اور دکھایا جاتا ہے لیکن جو چیز موصول ہوتی ہے وہ بالکل مختلف ہوتی ہے۔