نام بگاڑنے پر ساتھی طالب علم کو قتل کر دیا

Sep 06, 2022 | 15:22:PM
نام بگاڑنے پر ساتھی طالب علم کو قتل کر دیا
کیپشن: ملزم عبداللہ پولیس حراست میں (سکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شکرگڑھ پولیس نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ میں تین ہفتے قبل قتل ہونے والے طالب علم کا قاتل اس کا اپنا ہم جماعت ہی نکلا۔ ملزم عبداللہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

پولیس کے مطابق عبداللہ نے ساتھی کلاس فیلو علی رضا کو بیہمانہ طور پر قتل کر کے نعش ویرانے میں پھینک دی۔ تفتیش کے دوران عبداللہ نے پولیس کو بتایا کہ علی رضا کلاس میں اکثر میرا نام بگاڑتا تھا اور منع کرنے پر بھی باز نہیں آتا تھا۔

عبداللہ نے مزید بتایا کہ والدین اور اساتذہ کو شکایت لگائی مگر ان کی جانب سے نوٹس نہیں لیا گیا۔ اس لیے بدلہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا پر وائرل ڈکیتی کی ویڈیو، ملزم گرفتار