جنگ ستمبر ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔۔ شہبازشریف

Sep 06, 2021 | 12:19:PM
 جنگ ستمبر ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔۔ شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہماری بہادر افواج نے زمین، فضااور سمندروں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم دفاع پر شہدا، جنگ ستمبر کے ہیروز اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے دن ہمارے سر اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ اس نے ہمیں کئی گنا بڑے دشمن پر فتح عطا فرمائی۔
شہبازشریف نے کہا کہ 1965 میں آج کے دن قوم نےبے مثال یک جہتی سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی تھی۔ آج کا دن پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے اتحاد سے تاریخی فتح کا پرمسرت دن ہے ۔ہم شہداکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور غازیوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے لئے مثال ہے کہ اگر قوم یک جان اور متحد ہو تو ہر مشکل، ہر دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے ہماری بری، بحری اور بحری افواج نے عزم وہمت ، پیشہ وارانہ قابلیت اور شجاعت کے روشن باب رقم کئے جنگ ستمبر ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے جس میں پاکستان کے عوام نے اپنی افواج کے ساتھ بے مثال محبت کی تاریخ لکھی۔ پاکستان کے شہریوں نے جس جذبے، جوش اور وطن کے لئے ایثارو عظیم محبت کا ثبوت دیا، وہ قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے میں بڑا حصہ ڈالا ہے۔ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا کر نوازشریف نے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا، دنیا میں سربلند کیا ۔
صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ الحمداللہ جے ایف 17 تھنڈر اور جدید ترین ہتھیار فراہم کرکے پاک فضائیہ کی قوت کو چار چاند لگائے۔ نوازشریف کی بنائی ہوئی موٹر وے آج دفاع وطن کے عظیم مقصدکے لئے بھی بروئے کار آرہی ہے۔ اللہ تعالی نے پھر موقع دیا تو ماضی سے بھی بڑھ کر اپنی مسلح افواج اور دفاع وطن کو مزید طاقتور اور توانا بنائیں گے آج کا دن ہمارے لئے سبق بھی ہے کہ ہم معاشی قوت بنیں اور اپنی خودمختاری اور ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنائیں۔ 
یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع جرات، بہادری اورحب الوطنی کی علامت ہے۔۔صدر مملکت.وزیراعظم