ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیلی کےلئے اقدامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی ساہی )ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیلی کےلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے۔
ٹریفک پولیس کی یونیفارم موٹروے پولیس کی یونیفارم کی طرز پرتبدیل کی جائےگی،وزیراعلی پنجاب کے حکم پرموجودہ سکائی بلیو یونیفارم کو تبدیل کرنےکےلئے ورکنگ مکمل کرکے سیمپلنگ کر لی گئی ہے۔
موسم اور ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئےساڑھے 14ہزار افسران واہلکاران کےلئےنئی یونیفارم تیار کروائی جائےگی۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریفک پولیس کی یونیفارم وزیراعلیٰ پنجاب نے2ماہ قبل تبدیل کرنے کےلئے آئی جی پنجاب کو ٹاسک دیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد ہر افسر واہلکار کےلئےدو دو یونیفارم خریدی جائیں گی۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق نئی یونیفارم کی خریداری پر17 کروڑ سے زائد کے اخراجات آئیں گے،موجودہ یونیفارم ٹریفک وارڈنز کی 2006میں بھرتیوں کے بعد وائٹ شرٹ اوربلیو پینٹ سے تبدیل کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات:سینکڑوں بچے ریاضی کا پرچہ دینے سے محروم
متوقع طور پر رواں ہفتے ٹریفک کے مختلف پراجیکٹس کے افتتاح پر وزیراعلیٰ پنجاب یونیفارم تبدیلی کی منظوری دیں گی۔