پاک بھارت مقابلہ کتنا اہم ہے؟ سابق بھارتی کپتان نے بڑا دعویٰ کر دیا

میچ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم ایونٹ، فینز پاک بھارت مقابلے کیلئے بہت پرجوش ہیں: سابق بھارتی کپتان 

Oct 06, 2023 | 09:29:AM
پاک بھارت مقابلہ کتنا اہم ہے؟ سابق بھارتی کپتان نے بڑا دعویٰ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر  نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا ورلڈ کپ جیتنا۔ 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا ورلڈ کپ جیتنا، یہ میچ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم ایونٹ ہے، عام فینز پاک بھارت مقابلے کے لیے بہت پرجوش ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم فائنل تک جائے گی یا نہیں؟ ہربھجن سنگھ نے بڑی پیشگوئی کر دی

ایک انٹرویو میں سنیل گواسکر نے کہا کہ ہمیں ورلڈکپ جیتنا ہے لیکن پاک بھارت میچ بھی بہت اہم ہے، عام آدمی سے پوچھیں تو کہے گا آپ کو پاکستان کے خلاف جیتنا ہے، ہم فیورٹ ہیں اس کے بارے تو کوئی سوال ہی نہیں ہوتا۔