پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی، ہربھجن سنگھ کی پیشگوئی

Oct 05, 2023 | 15:26:PM
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی، ہربھجن سنگھ کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز کے ساتھ ہی سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے  بھارت کو فیورٹ اورپاکستان کے آگے نہ جانے  کا دعویٰ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 کی اچھی ٹیم ہے  لیکن میرا نہیں خیال کہ  بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ تبدیل ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ اور وارم اپ میچز میں دیکھا ہے، پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کو ورلڈکپ کی میزبانی سے 22 ہزار کروڑ روپے آمدن متوقع

واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ اکثرو بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم کے بارے میں ایسی بے بنیاد باتیں کرتے رہتے ہیں اور پھر انہیں اپنی کہی باتوں پر منہ کی بھی کھانی پڑتی ہے لیکن اب ایک بار پھر سے انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں بے بنیاد  پیشگوئی کی ہے ۔